• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت الیکشن سے پاکستانی سیاست کے نتائج اخذ نہیں کرسکتے، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن سے پاکستانی سیاست کے لیے نتائج اخذ نہیں کیے جا سکتے۔ 

ایک انٹرویو میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی وفاق میں اقتدار میں تھی تو گلگت میں وہ جیتی مگر پاکستان میں اگلے الیکشن ہار گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب مسلم لیگ ن وفاق میں اقتدار میں تھی تو گلگت میں الیکشن جیت گئی مگر پاکستان میں اگلے الیکشن ہار گئی۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے لیے گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی تا حال جاری ہے، 23 نشستوں پر انتخابات ہوئے جن میں سے 21 نشستوں کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آگئے ہیں۔

موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 7 نشستوں پر آزاد امیدوار، 8 پر پاکستان تحریک انصاف، 3 پر پاکستان پیپلز پارٹی، 2 نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن جبکہ ایک نشست پر مجلس وحدت المسلمین ( ایم ڈبلیوایم) نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

تازہ ترین