برمنگھم (پ ر) گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کشمیریوں کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ عبوری صوبے کا اعلان کرنا ہی تھا تو گلگت بلتستان کے عوام کی آزادانہ رائے لینا ضروری تھا۔ ان خیالات کا اظہار سابق مشیر آزاد کشمیرحکومت محمد سعید مغل ایم بی ای نے کیا۔ انہوں نے کہا کشمیری قیادت بالکل خاموش ہے،خاص کر سابق وزیراعظم PTI آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لئے ہمیشہ دنیا بھر میں آواز بلند کی،نے اپنے لیڈر عمران خان کو کیوں اس فیصلے سے نہیں روکا،فیصلہ نے کشمیریوں کی آزادی پس پشت ڈال دی ہے۔انہوں نے کہا یہ تقسیم کشمیر کی طرف پہلا قدم ہے جس کو کشمیری کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔