• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی ڈائری، احتجاج نے گلگت بلتستان کو اپنی گرفت میں لے لیا

 اسلام آباد(محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) احتجاج نے گلگت بلتستان کو اپنی گرفت میں لے لیا،معلوم ہوتا ہے گلگت بلتستان کے انتخابات کی بازگشت تادیر سنی جاتی رہے گی،اندیشوں کے عین مطابق بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے دیروزہ انتخابات کے نتیجے میں احتجاج نے پورے علاقے کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے جو انتخابی نتائج کے خلاف شروع ہوا ہے گلگت شہر سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو اتوار کی شب دو ہزار سے زیادہ ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب قرار دیا گیا۔

جس پر اس پارٹی کے حامی اور کارکن رات بھر جشن مناتے رہے پیر کو علی الصبح تحریک انصاف کے امیدوار کو محض دو ووٹ کے فرق سے فاتح قرار دیکر پورے گلگت کے ماحول میں اشتعال پھیلا دیا گیا۔

اس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ (نون) کے صوبائی صدر اور جون تک پانچ سال رہے علاقے کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن بھی امیدوار تھے۔ دوسری جانب مسلم لیگ نون نے بھی وسیع پیمانے پر دھاندلیوں کی تفصیلات آشکار کر دی ہیں۔

تازہ ترین