• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیئر جج قیصر رشید نے پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ کے کوروناکے باعث جاں بحق ہونے کے باعث سینئرجج جسٹس قیصررشید نے قائمقام چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھالیاہے۔ خیبر پختونخوا کے گورنرشاہ فرمان نے قائمقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔ اس ضمن میں گورنرہائوس پشاورمیں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ۔حلف برداری کی تقریب میں خیبرپختونخواکے وزیر اعلیٰ محمود خان،صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا، صوبائی وزیرمحنت وثقافت شوکت یوسفزئی، مشیر اطلاعات کامران بنگش، پشاورہائی کورٹ کے جج صاحبان ٗ ماتحت عدلیہ کے جوڈیشل افسروں ٗ پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں ٗ پشاوربارایسوسی ایشن کے عہدیداروں ٗ سینئروکلاء سمیت دیگر شریک ہوئے۔

تازہ ترین