• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی،تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال گلگت کے عوام نے نواز شریف اور پی ڈی ایم کے بیانیے کو کوڑے میں پھینک دیا، شبلی فراز، کیا بیان درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی،ہماری سیاسی جماعتوں کا المیہ ہے کہ الزامات لگاتی ہیں مگر انتخابی اصلاحات نہیں کرتی ہیں۔

حسن نثار نے کہا کہ ہمارے ملک میں دھاندلی کا شور سیاست کا بنیادی جزو ہے، میں نے کوئی الیکشن نہیں دیکھا جس میں دھاندلی کا شور نہ مچا ہو، پاکستان جیسے ملک میں ممکن ہی نہیں کہ انتخابات میں حکومت کا کوئی کردار نہ ہو،دھاندلی کی ایک ہزار قسمیں ہیں اس میں پری پول دھاندلی بھی شامل ہے،ن لیگ کا بیانیہ کوڑا تھا وہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں کوڑے دان میں جاچکا ہے۔

ن لیگ کا بچا کھچا بیانیہ بھی کوڑے دان میں ہی جائے گا، مجھے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی سے مزید بہتر کارکردگی کی توقع تھی اب بھی اپنے تجزیے پر قائم ہوں۔مظہر عباس کا کہنا تھا کہ شبلی فراز کا بیان درست نہیں کے گلگت کے عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو کوڑے میں پھینک دیا ہے۔

تازہ ترین