• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، سعودی عرب میں سیاحتی ویزے پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آن لائن) سعودی حکومت نے سیاحتی ویزے پرغیرملکیوں کی مملکت میں آمد پر پابندی عائد کردی ہے، کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے سعودی حکومت نے سیاحتی ویزے پرغیر ملکیوں کی مملکت میں آمد پرپابندی عائد کردی ہے اوراس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیاحت کے لیے کوئی بھی سعودی عرب نہیں آسکے گا جبکہ سعودی ایوی ایشن ’گاکا‘ نے پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنزکو ہدایات جاری کردیں۔

تازہ ترین