• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمور واقعہ، قومی ہیرو محمد بخش اور اہل خانہ کیلئےتقریب، سلامی اور سلیوٹ

کراچی (جنگ نیوز / اسٹاف رپورٹر) کشمور میں بہادری اور ہمت کی داستان رقم کرنے والے سندھ پولیس کے بہادر افسر اے ایس آئی محمد بخش برڑو اور ان کے اہل خانہ کے اعزار میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں انہیں پولیس بینڈ کی جانب سے سلامی دی گئی جبکہ انہیں سلیوٹ بھی پیش کیا گیا، محمد بخش برڑو کو ریڈ کارپٹ بچھا کر بگھی میں لایا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس آئی محمد بخش برڑو پورا واقعہ بیان کیا اور 4سالہ بچی کی حالت بتاتے ہوئے رو پڑا ۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جس میں ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، آئی جی سندھ مشتاق مہر ، معروف کرکٹر یاسر شاہ اورایس ایس پی کشمور امجد شیخ ، سینئر پولیس افسران بھی شریک تھے۔ آئی جی سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ اے ایس آئی کی بہادر بیٹی کے عزم اور حوصلے پر سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر محکمہ پولیس سندھ کی جانب سے اے ایس آئی محمد بخش کیلئے 20؍ لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے ان کیلئے ستارہ شجاعت جبکہ انکی بیٹی کیلئے ستارہ امتیاز کی سفارش بھی کی۔

تازہ ترین