لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے محب وطن اورباشعور عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ریاست مخالف اور کرپشن کے بیانیے کو دفن کر دیا ہے ،پانامہ رانی اورکرپشن کنگ کے صاحبزادے اچھے بچوں کی طرح عوام کے فیصلے کو تسلیم کریں، گلگت بلتستان کی عوام نے انتخابات میں اپنے مستقبل ،ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دیا ہے ۔