• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلو میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے پیکیج کا اعلان کیا جائے ،غلام نبی مری

کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، بی این پی کوہلو کے ضلعی صدر ملک گامن خان مری، جنرل سیکرٹری میر فاروق مری اور ضلعی سینئر نائب صدر نوریز بلوچ نے بیان میں گزشتہ دنوں کوہلو کے علاقے بوہڑی میں شادی کی تقریب کے موقعے پر گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں بچوں کی شہادت اور جھلس کر زخمی ہونےکے دلخراش واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریڑھی میں گیس سلنڈر پھٹنے کے ناخوشگوار حادثہ میں 7بچے شہید اور25سے زائد نہتے اور معصوم بچے جھلس کرشدید زخمی ہوگئے ہیں جو اس وقت بھی ملتان کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 5کی حالت تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے، کوہلو جو کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں سے ایک ہے حکومت جاں بحق بچوں کے لواحقین کی مالی مدد کے لئے پیکیج کا عملی اعلان کرے اور ملتان میں زیر علاج بچوں کو مفت علاج و معالجے کی تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے قیمتی انسانی جانوں کاکوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا تاہم شہدا کے غریب لواحقین کے مالی تعاون سے ان کے دکھ درد میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔بی این پی عوام کو کسی بھی مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیگی۔ 
تازہ ترین