• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز ہوگئے۔

برسرِ اقتدار پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ کو ایک ملین یعنی 10 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

اس سنگ میل کو عبور کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف اب ملک کی پہلی پارٹی بن گئی ہے جس کے انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اب تک اُنہوں نے اب تک 16ہزار پانچ سو 96 پوسٹس کی ہیں جو اُن کی پارٹی سے متعلق ہیں۔

پی ٹی آئی نے جن لوگوں کو اپنے انسٹاگرام سے فالو کیا ہوا ہے اُن کی تعداد 29 ہے جبکہ وہ تمام لوگ اُن کی پارٹی سے ہی منسلک ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان کے فیس بُک پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہوئے تھے۔

یہ سنگ میل عبور کرنے کے بعد عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے فیس بُک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہیں۔

تازہ ترین