• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سپر ماڈل اور معروف اداکارہ ماورہ حسین کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دنیا کی خوبصورت لڑکی قرار دے دیا گیا ہے۔

جیو ڈرامہ سیریل ’مریم ‘ کی اداکارہ، پاکستان کی صف اول کی ہیروئن ماورہ حسین آج کل اپنے کامیاب سفر پر گامزن ہیں اور پاکستانی انڈسٹری کو کامیاب ڈرامے دے رہی ہیں ۔


ماروہ حسین کی فین فالوونگ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اُن چاہنے والوں کی تعداد صرف پاکستان ہی میں نہیں ہے بلکہ بیرون ملک میں بھی اُن کے مداح موجود ہیں۔

ماورہ کی جانب سے حال ہی میں نیا برائیڈل شوٹ کروایا گیا ہے جس کی چند تصاویر انہوں نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

ماورہ حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ان نئی تصاویر کو دیکھ مداح دھنگ رہ گئے ہیں اور اُن کی خوبصورتی کے کمنٹس باکس میں خوب گُن گا رہے ہیں۔


ایک انسٹاصارف کی جانب سے ماورہ کی تعریف میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’ماورہ حسین دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی ہیں۔‘


ماورہ حسین کے باقی مداحوں کا بھی اُن کے نئے برائیڈل شوٹ اور اُن کی خوبصورتی سے متعلق کچھ ایسا ہی خیال ہے ۔

ماورہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر دلچسپ اور شاعرانہ انداز میں پنجابی زبان میں کیپشن بھی دیئے گئے ہیں، ماورہ حسین کے دل کو چھو لینے والے معنی خیز پنجابی کیپشنز کی بھی مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین