• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیشی کھلاڑی محمود اللّٰہ کا کوروناٹیسٹ منفی آگیا

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمود اللّٰہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

بنگلادیش کے کرکٹر، پاکستان سپر لیگ 5 کی ٹیم ملتان سلطانز کے لیے کھیلنے والے محمود اللّٰہ نے اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، جلد فیلڈ میں واپس آؤں گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے محمود اللّٰہ پاکستان سپریم لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف سے باہر ہوئے تھے۔


محمود اللّٰہ پی ایس ایل پلے آف کے لیے ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔

تازہ ترین