• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید کی اہلیہ کی گود میں شاہد آفریدی کی بیٹی ہے؟

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید اور اُن کی اہلیہ و پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں کی لیجنڈری کرکٹر شاہد آفریدی کی سب سے چھوٹی بیٹی کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثمینہ ہمایوں نے اپنے شوہر ہمایوں سعید کے ہمراہ کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں لی گئی تھیں۔


ثمینہ ہمایوں کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں اُنہوں نے گود میں سابق کپتان شاہد آفریدی کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کو لیا ہوا ہے۔

اہلیہ ہمایوں سعید نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’شاہد آفریدی کی پیاری شہزادی، اللّہ تعالیٰ نظرِبد سے بچائے۔‘

اس کے علاوہ ثمینہ ہمایوں نے اپنے شوہر اور دیگر دوستوں کے ہمراہ کچھ سیلفیاں بھی پوسٹ کی ہیں۔


ثمینہ ہمایوں نے سیلفیاں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جیت کی سیلفی۔‘

یاد رہے کہ یہ تصویریں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ کے دوران لی گئی تھیں جس میں کراچی کنگز نے سُپر اوور میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی میں کرکٹ کی بڑی جنگ ہوگی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کے حصول کے لئے بڑے ناموں کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

دونوں ٹیمیں پہلی بار پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد اب بس آخری معرکہ بھی سر کرنے کے لئے بالکل تیار ہیں۔ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین