• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس سے 9 اموات، مزید 904 کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ صوبے میں اس وباء کے 904 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12430 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 904 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں ابتک کورونا کے 1832857 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور 157432 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ آج کورونا کے مزید 400 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح ابتک 143652 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 9 مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2760ہوگئی ہے۔ 


انھوں نے کہا کہ اس وقت 11020 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 10505مریض گھروں اور 5 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیر علاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 510 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا متاثرہ 422 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسوقت کورونا کے 40 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 904 کورونا کیسز میں سے 610 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی میں247، جنوبی کراچی میں 160، کورنگی میں 72، ضلع وسطی میں 65، ملیر میں 56 اورضلع غربی 10مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 86، شکارپور 26، لاڑکانہ 20 اور شہید بینظیرآباد 19 کیسز، کشمور 18، جیکب آباد اور میرپورخاص 10-10 کیسز، عمرکوٹ 9 اور بدین 8 کیسز، گھوٹکی، نوشہرو فیروز اور ٹنڈوالہیار7-7 کیسز، دادو 4، خیرپور اور ٹھٹھہ 3 - 3 کیسز، جامشورو، سانگھڑ اور سکھر میں 2 - 2 کیسز، جبکہ  قمبر اور مٹیاری میں1 - 1 کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین