برطانوی ہائی کمشنر کرسٹائن ٹرنر نے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے۔
لاہور میں ہونے والی ملاقات میں برطانوی کمشنر نے حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خیرت دریافت کی۔
پرویز الہٰی اور کرسٹائن ٹرنر کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کا جمہوری عمل قابل تحسین ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ برطانیہ ہیلتھ اور تعلیم کے سیکٹر میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے اور فنڈز بھی مختص کردیے گئے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے شمالی علاقہ جات میں تفریحی مقامات اور سیاحت کو فروغ پر برطانوی ہائی کمشنر کو خراج تحسین پیش کیا۔