پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی سے ایم پی اے جلیل احمد شرقپوری نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات کرنے والوں میں ریاض سلطان الحسن شاہ، مفتی سید عاشق حسین اور پیر اختر رسول قادری بھی شامل تھے۔
اس موقع پر علمائے کرام نے چوہدری پرویز الہٰی سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاک کہ فرقہ واریت نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کچھ عرصے سے علیل ہیں اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔