• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ میں خودکش دھماکا، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

صومالیہ میں خودکش دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔

صومالیہ کے پولیس ترجمان کے مطابق خودکش حملہ آور نے پولیس اکیڈمی کے نزدیک ریستوران میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔


ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

دریں اثنا کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اور ابھی کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تازہ ترین