• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن نے شبر زیدی کا نام لے کر جھوٹ بولنے کی کوشش کی،شہباز گل


وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے بنیادی اصول و مقاصد قوم کے سامنے واضح ہوچکے ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ کرپٹ ٹولے کے اصول ریاست مخالف بیانیہ اور مقاصد لوٹا مال بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے حسب عادت شبر زیدی کا نام لے کر جھوٹ بولنے کی کوشش کی۔


وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ شبر زیدی نے مولانا فضل الرحمٰن کے جھوٹ کی تردید کرکے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہار تسلیم کرنے کیلئے بھی اخلاقی جرات چاہیے ہوتی ہے، جس کا پی ڈی ایم سے دور دور تک کا واسطہ نہیں ہے۔

شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس قومی مسئلہ ہے، جسے سیاست کی نذر کیا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان قوم کے خیرخواہ ہیں، اس لیے جلسے موخر کیے۔

تازہ ترین