کراچی (پ ر )معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے وہ شمالی علاقہ جات کے عوام کی تو قعات پر پورا اتر یں گے علامہ حسن ظفر نقوی نے مذید کہا کہ انتخابی مہم کے دوران چند گروہوں کی جانب سے جو تلخیاں ایجاد کر نے کی کوششیں کی گئی تھیں اب یہ تمام جماعتوں کے منتخب نمائندوں کی ذ مہ داری ہے کہ وہ تمام تلخیاں بھلا کر اور متحد ہوکر وہاں کے عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان کی تکمیل کریں خاص طور پر گلگت بلتستان کو با قاعدہ ایک آئینی صوبے کی صورت میں قومی دھارے میں شامل کر نے کے لئے کوشش مذید تیز کر نے کی ضرورت ہے یہ وہ علاقہ ہے جہاں کے لوگوں نے اپنے زور بازوسے ڈوگراراج کو شکست دے کر پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی۔