• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو انتخابات میں شکایت ہے تو الیکشن کمیشن جائے، شبلی فراز

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق اگرکسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کریں ‘ اس طرح اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی باتیں بچگانہ سوچ ہے ،بلاول بھٹو نے اگر سیاست کرنی ہے تو اپنے عمل میں سیاست میں پختگی لانا ہوگی‘ اپوزیشن ماضی کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے برسرپیکار ہے، ملک میں گندم اور چینی کی قلت نہیں ہے ،ذخیرہ ہدف کے مطابق ہے ۔ وہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے ہمراہ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔ شبلی فراز نے کہا کہ معاشی اشاریے مثبت سمت پر جار ہے ہیں ، اسٹاک ایکسچینج ، غیر ملکی سرمایہ کاری ، لارج اسکیل مینو فیکچرنگ سمیت ہر شعبے میں بہتری آرہی ہے ۔ کوویڈ19کی دوسری لہر آچکی ہے اس میں ہم نے بہتر احتیاط کرنا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ 42لاکھ ٹن گندم موجودہ ہے ،19لاکھ ٹن گندم راستے میں ہے‘فروری تک کے لئے گندم ہمارے پاس موجود ہے ،نئی فصل آنے کے بعد سرپلس اسٹاک کے ساتھ ہونگے ۔

تازہ ترین