ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ڈی ایم کا جلسہ دوسرے شہروں کی طرح ملتان میں بھی ناکام ہو گا، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک انصاف حکومت پر لگائے جانیوالے الزامات بے بنیاد ہیں، ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری سائوتھ پنجاب پی ٹی آئی خواتین ونگ قربان فاطمہ، ضلعی صدر پی ٹی آئی شعبہ خواتین ملتان ذہین کنول، شازیہ وحید بھٹی، شازیہ عباس کھاکھی، سعیدہ بھٹہ اور تسنیم کوکب نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تحریک انصاف پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔ پی ڈی ایم جلسوں میں تحریک انصاف رکاوٹ نہیں ڈال رہی بلکہ عوام خود پی ڈی ایم کے گلے کی ہڈی بن چکے ہیں جس کی زندہ مثال گلگت بلتستان انتخابات ہیں جہاں عوام نے پی ٹی آئی کو کامیا ب بنا کر اپوزیشن جماعتوں کو مسترد کرکے یہ ثابت کیا کہ اب عوام کرپٹ ، کرپشن زدہ سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں دن رات ڈیرے ڈالنے کے بعد بھی ناکام ہونیوالی اپوزیشن جماعتیں ذہن میں رکھیں کہ ملتان جلسہ بھی دوسرے جلسوں کی طرح ملتان کے با شعور عوام ناکام بنائیں گے۔