ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تجارت ملازمت وزراعت پیشہ خواتین ملتان کی صدر طاہرہ نجم نے سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز کے قائم کردہ ووکیشنل سنٹر کا دورہ کیا اور ووکیشنل کلاسز سمیت کمپیوٹر گرافکس، ہینڈی کرافٹ،کمپیوٹر اپلیکیشن اور وہیل چیئرز میکنگ کلاسز اور کام کا معائنہ کیا چیئرپرسن سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز زاہدہ حمید قریشی ان کے ہمراہ تھیں۔ انہوں نے وہاں تربیت حاصل کرنے والے اورکام کرنے والے خصوصی افراد میں کوروناسے بچاؤ کی کٹس بھی تقسیم کیں جس میں واٹر کولر، بالٹیاں، ماسک، سینیٹائزر،تولیہ،صابن شامل تھے ۔