• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاسک فورسز مردان سرکل کا آپریشن‘ 3غیرقانونی کنکشنوں کو منقطع کیا

پشاور ( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے جاری مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے گڑھی کپورہ سب ڈویژن کے ٹیموں نے گیارہ کے وی بالاگڑھی فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کیا،کاروائی کے دوران کئی کنڈے ہٹائے گئے ،ایک ٹیمپرڈ میٹرکوتبدیل کیا گیا،3 میٹروں کو پولز پرشفٹ کیا گیا،طوروسب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی رورل 1 فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کے دوران ایک کنڈا ہٹایا،ایک ٹیمپرڈ میٹرپکڑا گیا،3 صارفین کے پی وی سی کو باہرمنتقل کردیا گیا،تخت بائی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی تخت بائی فیڈر کے علاقوں میں دوران آپریشن تین ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا ،دو کنڈے ہٹائے گئے،پارہوتی سب ڈویژن کی ٹیموں نے پوہان فیڈر سے منسلک علاقوں میں 3 کنڈے ہٹائے ،10 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا گیا اور ان کو بتدیل کردیا گیا، گوجرگڑھی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی سلیم خان فیڈر سے منسلک بجوڑی کلی ،شہیدآباد میں 4 کنڈے ہٹائے ،5 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،4 صارفین کے پی وی سی کو گھروں سے باہرمنتقل کیا گیا،لوند خوڑ سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی عمرآباد فیڈر سے منسلک علاقوں پل کلے،داود خان کلے،موتی بانڈا، کے علاقوں میں 12 کنڈے ہٹائے ،7 باڈی ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،3 غیرقانونی کنکشنوں کو منقطع کیا گیا، شیخ ملتون سب ڈویژن کے علاقوں میں رات کے اوقات میں آپریشن کے دوران گیارہ کے وی شیخ ملتون فیڈر کے علاقوں سیکٹر آئی اور ای میں چیکنگ کے دوران 6 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑا جبکہ ایک تھری فیز میٹر کو سلو پایا،10 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ۔
تازہ ترین