• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: گھروں پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی منظوری


امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس کے گھروں پر ٹیسٹ کی منظوری دے دی۔

خبرایجنسی کے مطابق صارفین گھر پر ہی خودٹیسٹ کرسکیں گے اور نتیجہ بھی 30 منٹ میں مل جائےگا۔

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گھروں پر کورونا ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ کٹ کی منظوری بڑی پیشرفت ہے۔

ایف ڈی اے نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کٹ 14سال سے زیادہ عمر کےافراد کے ٹیسٹ کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھر پر کورونا ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ کٹ ڈاکٹر کا نسخہ دکھانے پر ہی فراہم کی جائے گی۔ 

تازہ ترین