• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزار قائد بے حرمتی کیس، کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ منسوخ


جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد بے حرمتی کیس سی کلاس کردیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مستقبل میں ملزمان کے خلاف شواہد ملیں تو مقدمہ دوبارہ چلایا جا سکتا ہے۔

پولیس نے مقدمہ بی کلاس یعنی جھوٹا قرار دینے کی رپورٹ جمع کرائی تھی۔عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر و دیگر کے خلاف کیس سی کلاس یعنی منسوخ کردیا۔

پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ مدعیٔ مقدمہ کی جائے وقوع پر موجودگی ثابت نہیں ہوئی، مدعیٔ مقدمہ نے پولیس کو اپنا بیان بھی ریکارڈ نہیں کرایا۔


عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کی گئی بی کلاس کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کو سی کلاس یعنی منسوخ کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) رہنماء حلیم عادل شیخ کے رشتے دار وقاص کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین