• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن صفدرنے مزارقائد میں جوکیا اس پرمعذرت کرنی چاہئے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کراچی واقعہ، کیا انکوائری رپورٹ کے بعد سول ملٹری تعلقات بہتر ہوں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ کیپٹن صفدر نے مزار قائد میں جو کچھ کیا اس پر انہیں معذرت کرنی چاہئے۔

فوج کے ادارے نے اندرونی احتساب کے تحت اس پر کارروائی کر کے بہت اچھا کام کیا ہے۔حسن نثار نے کہا کہ کراچی واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی سے، یہ کمال جمہوریت ہے جس نے عوام کو برباد کردیا، اللہ اس نام نہاد جمہوریت سے جمہور کو محفوظ رکھے۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کی رہائی اور سندھ پولیس کی عزت تو بحال ہوگئی لیکن قائداعظم کا کیا بنے گا۔

مریم نواز، کیپٹن صفدر سب والی وارث والے ہیں ایک قائداعظم ہی کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔

مزار قائد پر جو بدتہذیبی اور بدتمیزی ہوئی اس پر قائداعظم کس کے پاس ایف آئی آر درج کروائیں، قائداعظم کی ایف آئی آر کا پورے پاکستان کو مدعی ہونا چاہئے تھا، کمرے کا دروازہ ٹوٹنے سے پہلے مزار قائد کی بے حرمتی کا نوٹس لیا جانا چاہئے تھا، میں ان تمام افسروں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے رات کو اٹھ کر آئی جی کو مزار قائد کی بے حرمتی پر ایف آئی آر کاٹنے کیلئے کہا۔

مزار قائد کے انتظامی افسر نے بھی ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست دی تھی۔

تازہ ترین