گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں واقع کچہری کے احاطے میں کی گئی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
مقتولین پولیس حراست میں پیشی پر آئے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم نے خود ہی گرفتاری دے دی ہے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ شاہ جمال کے رہائشی دونوں گروپوں کے درمیان زمین کا تنازع ہے جس کی وجہ سے یہ دہرے قتل کی واردات انجام دی گئی۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ قتل ہونے والا باپ اور اس کا بیٹا 4 افراد کے مقدمۂ قتل میں نامزد تھے۔