• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سیاست نواز شریف کے بغیر نامکمل ہے، ملک نور اعوان

مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست نواز شریف کے بغیر نامکمل ہے، عنقریب عوام کا دباؤ میاں نواز شریف کی عوام کے درمیان واپسی میں حائل تمام رکاوٹوں کو بہا لے جائے گا۔  

یہ بات انھوں نے ن لیگ جاپان کی مرکزی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ حکومت نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ میاں نواز شریف علاج کے لیے پارٹی اور کارکنوں کے دباؤ پر لندن میں زیر علاج ہیں اور کارکن میاں نواز شریف کو علاج مکمل ہونے سے ایک دن پہلے بھی وطن واپس آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


انھوں نے کہا کہ ہماری سیاست میاں نواز شریف کے ساتھ ہے اور ن لیگ کا مستقبل بھی میاں نواز شریف کےساتھ جڑا ہوا ہے۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ ہی قومی مفادات کا تحفظ کیا ہے، ماضی میں کیا جانے والا ایٹمی دھماکہ بھی قومی مفاد کے تحفظ کی بہترین مثال ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پورے ملک میں صرف نواز شریف پر ہی قومی مفادات کے تحفظ کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی دیوار سے لگانے سے گریز کرنا چاہیے اور ایک شخص کو دیوار سے لگانے کے لیے بڑے بڑے مجرموں کے گناہ معاف کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین