• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: ممکنہ کورونا وائرس پابندیوں کے خلاف مظاہرہ، پولیس سےجھڑپوں کے بعد متعدد گرفتار

جرمنی میں حکومت کی جانب سے ممکنہ کورونا وائرس پابندیوں کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے۔

برلن کے برینڈن برگ گیٹ پر احتجاج کرنے والے مظاہرین نے چانسلر انجیلا مرکل کے خلاف پوسٹرز اٹھائے ہوئے تھے۔


پولیس کی جانب سے مظاہرین کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی تنبیہہ پر مشتعل مظاہرین نے پولیس پر بوتلیں اور اسموک بم پھینکے۔ پولیس نے واٹر گنز چلا کر مظاہرین کو منتشر کیا۔

واضح رہے کہ پارلیمان کی جانب سے حکومت کو کورونا پابندیاں سخت کرنے کے اختیارات ملنے پر احتجاج کیا جارہا ہے، جرمنی میں کورونا متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 35 ہزار سے زائد اور ہلاکتیں 13 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین