• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم خان انگلش ٹیم کا دورہ اکتوبر2021ء میں ہونے پر خوش

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اکتوبر 2021 میں ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وسیم خان نے کہا کہ انگلش بورڈ نے جنوری 2021ء میں کھلاڑیوں کی مصروفیت کے باعث دورہ اکتوبر میں شیڈول کرنے کی تجویز دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ 16 برس بعد اکتوبر 2021ء میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی۔

وسیم خان نے مزید کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کےچیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نےگزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا۔


ان کا کہنا تھا کہ دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے، ہم ایک دہائی کے بعد پاکستان میں کسی بھی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرچکے ہیں۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے یہاں موجود کرکٹ فینز بہت خوش ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ اطلاع آئی تھی کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے چند وجوہات کا باعث جنوری 2021 ء کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا ہے۔

تازہ ترین