• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں مشہور بلی اور چوہے کی شرارتوں، دوستی اور دشمنی سے بھرپور کارٹون سیریز ٹام اینڈ جیری اب بڑے پردے کی زینت بننے جارہی ہے۔ اس فلم کا پہلا ٹریلر جاری ہوگیا ہے، فلم آئندہ برس ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے ٹریلر کے مطابق جیری ایک ہوٹل میں رہنے کا فیصلہ کرتا ہے جس میں شادی کی شاندار تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ جیری کی موجودگی کا پتا لگنے کے بعد اسے ہوٹل سے باہر نکالنے کے لئے ہوٹل کی انتظامیہ ٹام کی خدمات لینے کا فیصلہ کرتی ہے۔

فلم میں ٹام اینڈ جیری کو اصل دنیا اور اداکاروں کے درمیان شرارتیں کرتا دکھایا جائے گا، فلم کا کچھ حصہ اینی میٹڈ بھی ہے۔

فلم کے ٹریلر کو بےانتہا پسند کیا جارہا ہے اور دنیا بھر میں موجود ٹام اینڈ جیری کے مداح فلم کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

چوہے بلی کی شرارتوں سے بھرپور مزاحیہ فلم اگلے سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین