اسلام آباد (نامہ نگار)غیرسرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گلگت بلتستان انتخابات پر امن طریقے سے ہوئےتاہم چند پولنگ اسٹیشنز پر بدمزگی کے واقعات رپورٹ ہوئے,رپورٹ کے مطابق رزلٹ کی تیاری شفاف تھی مگر چند پولنگ اسٹیشنز پر امیدواروں کو اندر نہیں جانے دیا گیا,الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے, 20 حلقوں کے نتائج کے مطابق ٹرن آؤٹ 60 فیصد رہا, 20 حلقوں میں سے 7 میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔مردوں کے مقابلے میں خواتیں کا ٹرن آؤٹ کم رہا۔