• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ نئی گاڑیاں پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی کے حوالے

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر )حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کی گئی پانچ نئی گاڑیاں پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی کے حوالے کردی گئیں۔ صوبائی حکومت کی طرف سےپنجاب ہائی وے پٹرول کو 47 نئی گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میںریجنل آفس ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی میں نئی گاڑیاں الاٹ کرنے کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کی صدارت ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن ساجد کیانی نے کی ۔اس موقع پر ضلعی انچارجز ڈی ایس پی سردار بابر ممتاز، عابد خان اور آفتاب احمد بٹ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین