• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک ندیم اختر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ملتان کے صدر نامزد

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ نے ملک ندیم اختر کو پی وائی او ملتان ڈویژنکے صدر کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا نوٹیفیکشن کی تقریب میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا مہمان خصوصی تھے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ رضوان عالم، نوید عامر جیوا، ڈویڑنل صدر خالد حنیف لودھی، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سابق ایم پی اے شاہ رخ اور دیگر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی53واں سالگرہ مناتےہوئےقلعہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں جلسہ ہر صورت کرے گی۔
تازہ ترین