• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن کمپلیکس ملتان میں خاتون سے جنسی ہراسانی کا واقعہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس ملتان کے ملازمین کے مریضوں کی تیمارداری کیلئے آنے والی خواتین سے جنسی ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات ، چلڈرن کمپلیکس ملتان میں بیمار بچوں کے ساتھ آنے والی تیمار دار خواتین کے ساتھ جنسی واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے، دو روز قبل بھی چلڈرن کمپلیکس ہسپتال ملتان میں جینٹوریل ملازم نے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تاہم خاتون کے شور مچانے پر ملازم کو سیکیورٹی گارڈ نے پکڑلیا، ایم ایس نے واقعے کی تحقیقات کے لیئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تازہ ترین