پاکستان کی صف اول اداکارہ کی نئی دلکش تصویروں پر چند ہی منٹ میں 50 ہزار کے قریب لائکس آگئے۔
اکثر سوشل میڈیا پر منفرد پوسٹس اور اپنی نت نئی تصویریں شیئر کرکے لاکھوں لائکس اور مداحوں کے مثبت بھرے پیغامات موصول کرنے والی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں پوسٹ کی ہے۔
ماہرہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں وہ اسکردو کے ٹھنڈے ریگستان میں موجود ہیں جبکہ تصویروں میں اُن کے آس پاس بھیڑ بکریوں کو بھی دیکھاجاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویروں میں ماہرہ خان نے گہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ علاقے کی مناسبت سے روایتی جیولری بھی پہنی ہوئی ہے۔
ماہرہ خان کی یہ تصویریں اُن کے نئے فوٹو شوٹ کی ہیں جو اُنہوں نے ایک کپڑوں کے لیے برینڈ کے لیے کروایا ہے۔
اداکارہ کی مقبولیت کی بات کریں تو اُنہوں نے چند منٹ پہلے ہی یہ تصویریں انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں جن پر اب تک 49 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔