• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: طیارے میں چوہا گھس آیا، پرواز منسوخ

پشاور ایئرپورٹ پر طیارے میں چوہے کی موجودگی کی اطلاع پر پرواز منسوخ کردی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نجی ایئرلائن کی پرواز 551 کو شام 4 بجے پشاور سے کراچی روانہ ہونا تھا۔

طیارے کے کپتان نے طیارے میں چوہا دیکھے جانے کی اطلاع دی، کئی گھنٹے مسلسل تلاش کے باوجود طیارے میں چوہا نہیں ملا۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہا نہ ملنے پر ایئر لائن حکام نے پرواز منسوخ کردی۔

اس نجی ایئر لائن نے مسافروں کو بس کے ذریعہ پشاور سے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔

اسلام آباد سے مسافروں کو دوسری پرواز سے کراچی روانہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین