وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
اپنے ایک تعزیتی بیان میں نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بڑے عالم دین اور سچے عاشق رسولﷺ سے محروم ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کے لیے خادم حسین رضوی کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی آج لاہور میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا۔