لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل سے عدالت لانے کیلئے بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم دےدیا۔فوادحسن اورجنید ارشد کیخلاف گواہوں کےبیان قلمبند،ہائی وے کرپشن کےملزموں کی بریت مسترد کردی گئی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے سماعت کی ایڈیشنل ہوم سیکرٹری اور ایس پی سکیورٹی عدالت میں پیش ہوئے اور جواب عدالت میں جمع کروایا. عدالت کو بتایا گیا کہ بکتر بند گاڑی کے استعمال کا حکم سی سی پی او دے سکتے ہیں جس پر عدالت کی جانب سے کچھ دیر کے لئے فیصلہ محفوظ کیا گیا پھر عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے سے روک دیا۔احتساب عدالت لاہور کے جج محمد اکمل خاں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی۔