• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: قتل کے بعد جلائے گئے ASI بلاول وسان کے 2 دوست گرفتار


سندھ کے شہر خیرپور میں وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاونِ خصوصی نواب خان وسان کے بھانجے اے ایس آئی بلاول وسان کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کو گاڑی سمیت جلائے جانے کے معاملے میں پولیس نے مقتول کے 2 دوستوں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے لاش کو گاڑی سمیت جلا کر قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ نے معمہ حل کر دیا۔

18 نومبر کی رات کو بھرگڑی کے علاقے کے قریب سےجلی ہوئی ڈبل کیبن گاڑی سے اے ایس آئی بلاول وسان کی مکمل جھلسی ہوئی ناقابلِ شناخت لاش ملی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اے ایس آئی بلاول وسان کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلایا گیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بلاول وسان کے دونوں ہاتھ اور ٹانگیں کاٹی گئی تھیں، جب کہ اس کی کھوپڑی اور پسلیوں میں بھی فریکچر پایا گیا ہے۔

ملزمان نے لاش کو گاڑی سمیت جلا کر قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی۔


پولیس کے مطابق قتل کے شبے میں بلاول وسان کے 2 دوستوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے، حقائق جلد سامنے آ جائیں گے۔

مقتول کے گرفتار دوست فراز راجپوت کو گزشتہ روز کراچی سے حراست میں لیا گیا تھا جو گاڑی میں آگ لگنے کے وقت فرار ہوا تھا اور اسے عینی شاہدین نے بھی شناخت کیا تھا۔

فراز راجپوت نے گرفتاری کے بعد تصدیق کی تھی کہ گاڑی سے ملنے والی لاش بلاول وسان کی ہے۔

تازہ ترین