• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنت مرزا نے خواتین کی مشکل کیسے آسان کی؟

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے خواتین کی مشکل آسان کرتے ہوئے اُنہیں فیشن سے متعلق ایک اہم مشورہ دیا ہے۔

حال ہی میں جاپان سے واپس اپنے آبائی وطن پاکستان آنے والی جنت مرزا گزشتہ کچھ دنوں سے فیصل آباد میں اپنے کزن کی شادی انجوائے کر رہی تھیں جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سنسنی خیز ہیں۔

دوسری جانب جنت مرزا نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کزن کی مہندی کی تقریب کی اپنی کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اُنہوں نے نارنجی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔


جنت مرزا کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویروں کی سب سے انوکھی بات یہ ہے کہ اُنہوں نے ’ہائی ہیلز‘ کے بجائے سفید رنگ کے ’جوگرز‘ پہنے ہوئے ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیشہ ایسا نہ کریں لیکن کبھی کبھی فراکس وغیرہ کے نیچے ہائی ہیلز کے بجائے جوگرز بھی پہن سکتے ہیں۔‘

جنت مرزا نے کہا کہ ’یقین کریں ایسا کرنے سے آپ کو ہائی ہیلز کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی، آپ کے پاؤں میں بھی درد نہیں ہوگا اور پورا فنکشن بھی سکون سے گُزر جائے گا۔‘

ٹک ٹاک اسٹار کے اس مشورے کو انسٹاگرام صارفین خوب سراہتی دکھائی دے رہی ہیں اور اب تک اُن کی پوسٹ پر ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 11 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین