• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنت مرزا 50 گھنٹوں کا سفر کرکے پاکستان پہنچ گئیں

ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا 50 گھنٹوں کا سفر  کر کے اپنے آبائی وطن پہنچ گئی ہیں۔

گزشتہ چند ماہ سے فیملی کے ہمراہ جاپان میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کچھ گھنٹے پہلے ہی پاکستان پہنچی ہیں اور اس حوالے سے اُنہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنے گھر کی تصویر شیئر کی ہے۔

جنت مرزا نے انسٹا اسٹوری میں اپنے گھر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’آخر کار 50 گھنٹے کا سفر کرنے کے بعد وہ اپنے گھر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔‘

ٹک ٹاک اسٹار نے پاکستان پہنچنے پر اللّہ تعالیٰ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل اُنہوں انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی تھیں جن میں وہ قطر کے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موجود تھیں۔

جنت مرزا نے انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ’بائےبائے جاپان، ہیلو پاکستان۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنت مرزا نے انسٹا اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ پرواز میں موجود تھیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے جاپانی دوستوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’وہ اب پاکستان واپس جارہی ہیں لہٰذا اُن کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیے گا۔‘

یاد رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی نہایت مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد اور انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ہی اُن کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی تصدیق شدہ ہوچکا ہے۔

تازہ ترین