• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کو بنیاد بنا کر ہمیں ڈرایا جا رہا ہے، نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمورکریٹک موومنٹ (ی ڈی ایم) کا پشاور کا جلسہ ضرور ہوگا ، کورونا وائرس کو بنیاد بنا کر ہمیں ڈرایا جا رہا ہے۔

نفیسہ شاہ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ہم نے جہاں جلسے کیے، حکومت نے رکاوٹ ڈالی ہے، جب کورونا وائرس عروج پر تھا اس وقت اسکولز اور شادی ہالز کھول دیئے گئے تھے۔

نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ حال ہی میں گلگت میں جلسے ہوئے، تو وہ کیا تھا، جب معیشت تباہ ہوئی تو حکومت کورونا کے پیچھے چھپ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمشنر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر کے چیئرمین پیپلزپارٹی کے لیے رکاوٹ کھڑی کر رہے تھے، پریس کانفرنس کرنا چیف الیکشن کمشنر کا کام نہیں ہے۔

تازہ ترین