• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیئر ہاکی چیمپئن شپ 2020 پنالٹی شوٹس مقابلے کے بعد واپڈا نے نیشنل بینک کو ہرا کر جیت لی۔ پاکستان نیوی کو ہرا کر سوئی سدرن نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

15 روزمیں 10 ٹیموں کے درمیان 54 میچز کھیلے گئے جبکہ فائنل میں کانٹے کا ٹاکرہ ہوا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تحت منعقدہ سینیئر ہاکی چیمپین شپ کے 66 ویں ایڈیشن کا ٹائٹل واپڈا نے اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد واپڈا نے پینلٹی شوٹس پر نیشنل بینک کو صفر کے مقابلے دو گول سے ہرا دیا۔


کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ معیاری ٹورنامنٹس سے ہاکی کی کھوئی ہوئی ساکھ واپس لائی جاسکتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کو انعامات اور ٹرافی سے نوازا گیا۔

تازہ ترین