• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی میں پاکستان اور بھارت جلد مدِمقابل آنے کو تیار

پاکستان اور بھارت ہاکی کے میدان میں ایک دوسرے کے جلد مدِ مقابل آنے والے ہیں۔

ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) کی جانب سے آئندہ برس ہونے والے مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

اے ایچ ایف کے مطابق یہ ایونٹ آئندہ برس 11 سے 19 مارچ 2021 کے درمیان بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔ 

اس ایونٹ میں قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 11 مارچ سے ہی جنوبی کوریا کے خلاف میچ سے کرے گی۔


پاکستان ٹیم کا دوسرا میچ ملائیشیا، تیسرا بھارت، چوتھا جاپان اور پانچواں بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ 

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا گروپ میچ 13 مارچ 2021 کو کھیلا جائے۔

ایونٹ کے تمام گروپ میچز 16 مارچ تک کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل 18 مارچ اور فائنل مقابلہ 19 مارچ کو ہوگا۔

تازہ ترین