• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جلسوں کو بزور طاقت روکنے کا ارادہ نہیں، فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کو بزور طاقت روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے اپوزیشن کے رویے کو خطرناک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والوں کا رویہ خطرناک ہے، امید ہے حزب اختلاف لوگوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈالے گی۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کا کوئی ارادہ نہیں کہ وہ اپوزیشن کے جلسوں کو بزور طاقت روکے۔

دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں نے پشاور انتظامیہ کی طرف سے جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود 22 نومبر کو عوامی اجتماع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پی ڈی ایم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کل سے پشاور جلسے کے لیے اسٹیج کی تیاری کا کام شروع ہوجائے گا۔

تازہ ترین