اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی غلط پالیسیوں کےباعث گجرات اور سرگودھا یونیورسٹی کے طالبعلم رُل گئے ہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف گجرات کے میڈیکل فائنل ایئر کے طلبہ کے وفد سے ملاقات میں کیا۔
طلبہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ہاسٹل میں صفائی کی ناقص صورتحال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے تختیاں لگانے کے چکر میں ہوم ورک مکمل نہیں کیا جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں اور ان میں زیرتعلیم طلبہ کا کوئی پرسان حال نہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ طلبہ پریشان نہ ہوں، گجرات یونیورسٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر دیے جائیں گے۔