• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشمیتا سین کو اس سالگرہ پر کیا بہترین تحفہ ملا؟

سابق مس یونیورس اور بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے رواں ماہ 19 نومبر کو اپنی 45 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اُنہیں اس سال سالگرہ پر کیا بہترین تحفہ ملا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین کی گود لی ہوئی بیٹی رنی نے اُنہیں اس سال سالگرہ کا بہترین تحفہ دیا ہے اور وہ بہترین تحفہ یہ ہے کہ اُن کی بیٹی کی شارٹ فلم ’سُٹٹا باز‘ کا ٹریلر جاری ہوا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی بیٹی رنی کی شارٹ فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنی سالگرہ پر میرا اب تک کا سب سے بہترین تحفہ جسے میں انتہائی فخر کے ساتھ پیش کر رہی ہوں، یہ میری بیٹی کی پہلی شارٹ فلم کا ٹریلر ہے۔‘


انہوں نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ میں رنی سین سے بے حد محبت کرتی ہوں، آپ کو ہر قدم پر ایسے ہی کامیابیاں ملتی رہیں اور آپ ایسے ہی ہر فلم میں شاندار اداکاری کرتی رہو۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ ایک دن قبل شیئر کی تھی جسے اب تک 4 لاکھ 64 ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ ان کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ جاری کی تھی جس میں انہوں نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں، اُن تصاویر میں وہ اپنے کمرے میں ہیں اور کمرہ غباروں اور دیگر اشیاء سے سجا ہوا ہے، یہ تصویر اُن کی سالگرہ کے دن سے ایک رات پہلے لی گئی تھی۔


اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن میںاداکارہ نے اپنی والدہ اور بیٹیوں رنی اور علیشاہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کےخاص دن کو مزید خوبصورت بنادیا۔

واضح رہے کہ سشمیتاسین کافی عرصے سے فلموں میں نظر نہیں آرہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جن میں اُن کی دونوں گود لی ہوئی بیٹیاں اور اُن کے قریبی دوست رومن شال نمایاں طور پر نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں سشمیتا سین نے رومن شال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی عمر کے لحاظ سے بہت سلجھے ہوئے انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رومن عمر میں اُن سے پندرہ سال چھوٹے ہیں لیکن وہ اپنی عمر کے مقابلے انتہائی سمجھدار اور سلجھے ہوئے انسان ہیں۔

تازہ ترین