پشاور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسہ کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پشاور کے چیف ٹریفک آفیسرعباس مجید نے کہا کہ روٹس کلئیر کرنے کے لیے تقریباً ایک ہزار افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔
چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ افسران و اہلکاروں کی مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جبکہ 54 رائیڈرز اسکواڈ، 16موبائل سکواڈ اور 16 فورک لفٹرز بھی ہوں گی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ رنگ روڈ آنے والی گاڑیاں جی ٹی روڈ استعمال کریں گی۔
چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ وبائی صورتحال کے باعث شہری سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔
دوسری جانب پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کی طرف سے پشاور میں بائیس نومبر کو ہونے والے جلسہ عام کےلیے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔