• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کا زیادتی کے مجرموں کو سخت سزا کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرموں کو سخت سزا دینے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِقانون فروغ نسیم، بیرسٹر علی ظفر اور شیریں مزاری نے ملاقات کی ہے جس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زیادتی کے مجرموں کو سخت سزا دینے کے لیے آرڈیننس لایا جائے۔

انہوں نے حکم دیا کہ یہ قانون ایسا ہونا چاہیے کہ مثاثرہ خواتین یا بچے بلاخوف اپنی شکایات درج کرائیں۔

وزیرِاعظم عمران خان نے یہ بھی ہدایت کی کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی کے مجرموں کے خلاف سخت سے سخت قانون لایا جائے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے کہا کہ زیادتی کےمجرموں کو کم سے کم سزا سے لے کرسزائے موت بھی تجویز کی جائے گی۔


انہوں نے مزید کہا کہ زیادتی کیسزکی نشاندہی کے لیے عوام کو بھی رپورٹنگ کرنے کا اختیار دیا جائے گا، مجرموں کی نشاندہی کے لیے جدید فارنزک کے طریقےکو اپنایا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس آرڈیننس کا مسودہ آئندہ ہفتے کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین